کیپٹن (ر) صفدر کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی،پمزمنتقل

کیپٹن (ر) صفدر کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی،پمزمنتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت سے سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے شریک ملزم و دامادکیپٹن(ر)صفدرکو طبیعت خراب ہونے کے باعث پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)اسلام آباد منتقل کر دیا گیاکیپٹن (ر)صفدر کو معدے میں تکلیف کی وجہ سے جمعرات کی سہ پہر ہسپتال منتقل کیا معدے کے عارضے میں مبتلا کیپٹن صفدرسے جمعرات کے روزتمام دن اڈیالہ جیل میں ملاقاتون کی وجہ سے ان کی طبیعت چانک خراب ہو گئی اور انہیں قے شروع ہو گئی جس پر پمز سے خصوصی طور پر جیل بلوائی گئی ڈاکٹروں کی ٹیم نے 1گھنٹے تک ان کا طبی معائنہ کیا اور بعد ازاں کیپٹن صفدر کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی جس پر کیپٹن صفدر کو بکتر بند گاڑی میں سخت سکیورٹی حصار میں جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا یاد رہے کہ کیپٹن صفدر کو عدالت سے سزا پانے کے بعد جیل میں 1ماہ مکمل ہونے کو ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -