الیکشن میں دھاندلا ہوا، نواز شریف سے ملکر حوصلہ بڑھا ،جاوید ہاشمی
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اس دفعہ الیکشن میں منظم دھاندلا ہوا ہے، عمران خان کسی کے ہاتھ میں کھلونا ہے، عمران خان ساری زندگی 5دن جیل میں رہے۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف سے مل کر حوصلہ بڑھا ہے، اس دفعہ الیکشن میں منظم دھاندلا ہوا، عمران خان نے اپنے کہے ہوئے الفاظ لے لئے، عمران خان کسی کے ہاتھ میں کھلونا ہے، عمران خان اپنے کہے الفاظ پر بھی قائم نہیں رہ سکے، قوم جس حق کیلئے لڑ رہی ہے، عمران خان نے اس پر سودے بازی کرلی، عمران خان ساری زندگی میں پانچ دن جیل میں رہے۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی نے کافی دیر جیل کے گیٹ پر اپنی گاڑی کھڑی رکھی۔
جاوید ہاشمی