دھاندلی کی شکایت والے حلقے کھولنے کیلئے تیار ہیں،نعیم الحق

دھاندلی کی شکایت والے حلقے کھولنے کیلئے تیار ہیں،نعیم الحق

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں واضح طور پر کہا تھا کہ جن حلقوں میں دھاندلی کی شکایات آرہی ہیں ہم اسے کھولنے کو تیار ہیں، الیکشن کمیشن کو قواعد تبدیل کر کے بہتر کرنے کی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جلد جاری کرے، تحریک انصاف مکمل طور پر وفاق، پنجاب اور پختونخوا میں حکومت بنانے کیلئے تیار ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ عمران خان کے 5میں سے 3حلقوں کے نوٹیفکیشن قومی اسمبلی میں پہنچے ہیں، میری صدر صاحب سے اپیل ہے کہ وہ 16 اگست کا دورہ ملتوی کر دیں تا کہ عمران خان حلف اٹھا سکیں، ہماری کوشش ہے کہ عمران خان جلد وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دیں، احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے ہم نے بھی کیا تھا، عمران خان نے اپنی تقریر سے واضح طور پر کہا تھا کہ جن حلقوں میں دھاندلی کی شکایات کر رہے ہیں، ہم اسے کھولنے کو تیار ہیں، ہم قومی اسمبلی میں انتخابات کی بہتری کیلئے دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر صاف اور شفاف اصلاحات لائیں گے۔

نعیم الحق

مزید : صفحہ اول