عمران خان کو اب حکومت کرنے کا موقع ملنا چاہیے ،پرویز اشرف

عمران خان کو اب حکومت کرنے کا موقع ملنا چاہیے ،پرویز اشرف

ہور (جنرل رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کو اکثریت ملی ہے تو حکومت کرنے کا موقع ملنا چاہیے ، پیپلزپارٹی میں اپنے دور اقتدار میں اس ملک کے غریب نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کیں جو کوئی براکام نہیں اور آئندہ بھی اگر پیپلزپارٹی کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کرنے کا موقع ملا تو پیپلزپارٹی ایسا کرنے سے کسی صورت گریز نہیں کریگی گزشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت میں اپنے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا انتخابی مہم کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے انتہائی سنجیدہ کردار ادا کیا ،پیپلزپا رٹی جب ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے اور اگر الیکشن 2018ء کے نتائج کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں نے اعتراف کرلیا ہے تو پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں جائیگی قبل ازیں راجہ پرویز اشرف اپنے وکیل افتخار شاہد کے ہمراہ احتساب لاہور کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے وکیل افتخار شاہد نے عدالت سے استدعا کی کہ چونکہ ان کے موکل راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں منعقدہ پارٹی میٹنگ میں جانا ہے لہٰذا راجہ پرویز اشرف سے عدالت میں حاضری لگوا کر جانے کی اجازت دیدی جائے جس پر عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو جانے کی اجازت دیدی ۔

مزید : صفحہ اول