قومی جھنڈاتھامنے سے انکار پر عاطف اسلم کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

قومی جھنڈاتھامنے سے انکار پر عاطف اسلم کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

ہور ( جنرل رپورٹر) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو بھارتی ترانے پر رقص کرنا مہنگا پڑ گیا،لاہور کے تھانہ سول لائنز میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی ۔تفصیلات کے مطابق شہری حماد نے گلوکار عاطف اسلم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ سول لائنز میں درخواست دی ہے ۔درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ عاطف اسلم نے امریکہ میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھارتی ترانے پر رقص کرکے نہ صرف پاکستانیوں کے جذبات مجروح کیے بلکہ تقریب میں پاکستانی پرچم تھامنے سے انکار کرکے قومی پرچم کی بھی توہین کی ہے۔پولیس نے درخواست وصول کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔

مزید : صفحہ اول