نگران وزیراعظم کی قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش

نگران وزیراعظم کی قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)نگران وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کردی۔عام انتخابات 2018 کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملک میں اب انتقال اقتدار کا مرحلہ شروع ہوگیا جس کیلئے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری گزشتہ روز وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی اور اجلاس 12 سے 14 اگست کے درمیان بلانے کا کہا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے نومنتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کردی جس کیلئے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بھیجی گئی سمری ایوان صدر کوموصول ہوگئی ۔قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا چناؤ عمل میں لایا جائیگا ،قائد ایوان کا انتخاب یوم آزادی کی تعطیل کے بعد ہوگا۔

اجلاس/سفارش

مزید : کراچی صفحہ اول