ایف آئی اے چالان،فریال تالپور کی درخواست کی سماعت ملتوی

ایف آئی اے چالان،فریال تالپور کی درخواست کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی ایف آئی اے کے عبوری چالان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ان کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث 30اگست تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں فریال تالپور کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے فریال تالپور کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے 30اگست تک ملتوی کردی ہے ۔فریال تالپور نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں ہے ۔فریال تالپور کا ایف آئی آر میں کوئی کردار واضح نہیں۔الزامات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ایف آئی آر سے کہیں ظاہر نہیں ہوتا کہ انہوں نے کمیشن لیا ہو یا کوئی بدعنوانی کی ہے ۔ایف آئی اے نے عبوری چالان میں فریال تالپور کو مفرور قرار دے رکھا ہے ۔اس چالان کو غیر قانونی قرار دیا جائے ۔عدالت نے گذشتہ سماعت پر ایف آئی اے، ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کیے تھے ۔