پشاور ، انتخابات میں دھاندلیوں کیخلا ف سیاسی پارٹیوں کے احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک جام

پشاور ، انتخابات میں دھاندلیوں کیخلا ف سیاسی پارٹیوں کے احتجاج کے باعث شہر ...

پشاور (سٹی رپورٹر)اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے پشاور شہرمیں مکمل طور پر ٹریفک جام رہا، میں شہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگنے سے شہری منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہوگئے ، شدید گرمی میں گاڑیوں موجود میں بچوں خواتیناور بزرگوں کی حالت قابوں سے باہر آگئے تھے۔ پشاور شہر میں گزشتہ کئی مہینوں سے بی آرٹی منصوبے کے باعث ٹریفک مسئلے نے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے جبکہ گزشتہ روز ایپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے پورا دن شہری اذیت میں گزاری، خیبرروڈ پر الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی دھرنے کی وجہ سے خیبرروڈ، جی ٹی روڈ، یونیورسٹی روڈ، صدر روڈ، باڑہ روڈاور شہر کے دیگر شہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئے جس کی وجہ سے پورے شہر کو مفلوج کرکے رکھا گیا تھااو شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شدید گرمی میں لوگ لمبے لمبے سفر پیدل طے کرنے پر مجبور ہوگئے تھے ،شہر کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں میں بچوں خواتین ، بزرگ اور مریضوں کی حالت بگڑنے سے شہریوں میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں رہا دور دراز سے پشاور کے ہستالوں میں علاج کیلئے آئے ہوئے مریضوں نے سڑکوں پر ڈھرے ڈالے ہوئے تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول