ضلع کونسل مردان کا اجلاس، ناظم کا انتخاب نہ ہو سکا

ضلع کونسل مردان کا اجلاس، ناظم کا انتخاب نہ ہو سکا

مردان(بیورورپورٹ) مردان کے ضلع کونسل اجلاس میں قائم مقام ناظم کا انتخاب نہ ہوسکا ، بائی لارز میں ترمیم کے لئے بھی مطلوبہ اکثریت شریک نہ ہوسکی اجلاس بغیر کاروائی آج تک ملتوی کردیاگیا جمعرات کے روز کونسل کا اجلاس کنوینر و نائب ضلع ناظم اسد علی کشمیری کی صدارت میں ہوا۔اجلاس لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق ضلع کونسل بائی لاز میں ترمیم اور اس کی روشنی میں آفشیٹنگ ضلع ناظم کے انتخاب کے لیے بلا یا گیا تھا ۔تاہم ترمیم کے لیے مطلوبہ ارکان کی غیر موجودگی کے باعث ترمیم زیر بحث نہ آسکی۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر حبیب رسول اورپی ٹی آئی کی عالیہ نواب کا موقف کا تھا کہ ایوان میں موجود ارکان کی اکثریت ترمیم کر سکتی ہے تاہم صدر اجلاس نے ان سے اتفاق نہیں کیا پی ٹی آئی کے احتشام خان نے کہا کہ کونسل کے بعض ارکان اس مسئلے پر دیڈ لاک پیدا کرکے مردان کے عوام کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں اور ان کا مقصد ضلع ناظم کا انتخاب روکنا ہے۔آزاد رکن طارق عزیز نے مسئلہ قانون کی روشنی میں حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔بعد ازاں اُنہوں نے اجلاس آج(جمعہ) صبح دس بجے تک ملتوی کردیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول