صوابی میں دو کمسن بھائی ہیضے سے جاں بحق

صوابی میں دو کمسن بھائی ہیضے سے جاں بحق

صوابی( بیورروپورٹ) علاقہ تھانہ کالو خان کے گاؤں تختہ بند میں دو کمسن بھائی ہیضے سے پُر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئے پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق زوجہ محمد صابر نے بتایا کہ ان کے دو بچوں آٹھ سالہ حضر اور دس سالہ مومین نے بدھ کی شام چاول اور کھانا کھا لیا جمعرات کی علی الصبح ایک بچے اور بعد میں دوسرے بچے نے پیٹ میں درد محسوس کی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور دونوں بند ہیضے سے چل بسے۔ڈی ایچ او صوابی ڈاکٹر نیاز محمد جو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کالو خان میں موجود تھے نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال انچارج کے مطابق پولیس نے دونوں بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی لیکن موقع پر موجود رشتہ داروں نے پولیس کو بتایا کہ وہ پوسٹ مارٹم کر تے ہیں اور نہ پرچہ درج کر تے ہیں جس پر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بغیر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا انہوں نے بتایا کہ علاقے میں ہیضے کی کسی قسم کی وباء نہیں ہے اور نہ ہی ہیضے سے بیک وقت کسی گھر میں دو یا زیادہ افراد ہیضے سے جاں بحق ہو سکتے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ دونوں بچوں کی موت ہیضے سے واقع ہوئی ہے #

مزید : کراچی صفحہ اول