تخت بھائی، معصوم بچی کے قتل کیخلاف کاروائی 25مشکوک گرفتار

تخت بھائی، معصوم بچی کے قتل کیخلاف کاروائی 25مشکوک گرفتار

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر پاکستان ) ڈی پی او مردان واحد محمود کے جاری کردہ ہینڈ اوٹ کے مطابق تخت بھا ئی کے علا قہ فتو کلے میں پانچ سالہ حسینہ کے پراسرار قتل کا پولیس نے بچی کے رشتہ داروں سمیت 25 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر شامل تفتیش کرلیئے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظارکر رہے ہیں۔ بچی کودوسرے مقام پرقتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینکی گئی۔ مقتولہ کی لاش مکان سے سو میٹر دور کماد کے کھیت میں ملی۔دریں اثنا ء تخت بھائی پو لیس نے قتل کے اصل محرکات تک پہنچنے کے لیئے نہا یت باریک بینی سے اور مختلف زا ویوں سے تفتیش میں مصروف عمل ہے ۔ قتل کے دوسرے روز پورا علا قہ سو گوار رہا غریب خاندان کے گھر تعزیت کر نے والوں کا تھا نتا بھا نتا رہا ۔ پو لیس ترجمان کے مطابق عنقریب اصل ملزم تک رسائی ممکن ہو گی ۔ رسم قل آج بروز جمعہ علاقہ فتو کلے یو سی مدے با با تحصیل تخت بھائی میں ادا کی جائیگی۔

مزید : کراچی صفحہ اول