کوہاٹ، آراضی میں بم کا دھماکہ1جاں بحق

کوہاٹ، آراضی میں بم کا دھماکہ1جاں بحق

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ کے نواحی علاقہ مالگین کی اراضیات میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے اور پولیس نے مخالف فریق کے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے نواحی گاؤں مالگین کا رہائشی عبدالحلیم نامی معمر شخص کھیتوں میں مویشی چراتے ہوئے اچانک دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال لائی گئی جہاں مقتول کے بیٹے منور شاہ کی مدعیت میں وقوعہ قتل مقاتلہ کی سابقہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیکر لاچی پولیس نے مخالف فریق کے چار نامزد ملزمان حاجی محمد،مراتب خان،زری محمد اور شیر نواز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے بعد نامزد ملزمان کی تلاش اور وقوعہ کی اصل حقائق معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کردی ہے تاہم فوری طور پر ملزمان روپوش ہوگئے ہیں اور واقعہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول