اکرم خان درانی پر حملے میں ملوث دہشت گرد گرفتار

اکرم خان درانی پر حملے میں ملوث دہشت گرد گرفتار

بنوں(این این آئی) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی پر حملے میں ملوث اہم دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں نے دعویٰ کیا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی پر حملے میں ملوث اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت صدیق اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو افغانستان سے دہشت گردی کی غرض سے پاکستان آیا تھا اور اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد صدیق اللہ کمانڈر اختر محمد عرف عبد اللہ وزیرستانی گروپ کا اہم رکن ہے، جو این اے 35 کے امید وار اکرم درانی اور پی کے 89 کے امید وار شرین ملک پر حملوں میں ملوث ہے، دہشت گرد کے سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جو بنوں کا ہی رہائشی ہے ۔

اکرم خان درانی

مزید : کراچی صفحہ اول