تحصیل پنڈیالئی کے مختلف علاقوںں میں پولیو مہم پر امن طریقے سے اختتام پذیر

تحصیل پنڈیالئی کے مختلف علاقوںں میں پولیو مہم پر امن طریقے سے اختتام پذیر

ضلع مہمند (نمائندہ پاکستان)تحصیل پنڈیالئی کے مختلف علاقوںں میں پولیو مہم پر امن طریقے سے اختتام پذیر۔ پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے گئے اس سلسلے میں پیر کے روز سے شروع ہونے والا مہم گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا ۔ پولیو ٹیموں کیلئے تحصیلدار پنڈیالئی عنایت الرحمان اور خاصدار فورس کے صوبیدار میجر علی مراد خان نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے اور تحصیل کے مختلف علاقوں برھان خیل، عیسی خیل ، دانشکول ، دویزئی ، اتمانزئی ودیگر علاقوں میں جاکر مسلسل تین روز تک مہم کا جائزہ لیتے رہے جسکی وجہ سے پولیو مہم کامیابی اور پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا اس دوران پولیو ٹیموں نے گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلوادئیے۔علاقے کے عمائدین نے کامیاب اور پرامن مہم چلانے پر انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا

مزید : کراچی صفحہ اول