جماعت اسلامی چارسدہ کاپارٹی پالیسیوں کیخلاف ورزی کونیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

جماعت اسلامی چارسدہ کاپارٹی پالیسیوں کیخلاف ورزی کونیوالوں کیخلاف کارروائی ...

چارسدہ (بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی چارسدہ نے الیکشن 2018 میں جماعت کے پالیسی کے خلاف ورزی کرنے والے ارکان کیخلاف کاروا ئی کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی ضلعی کابینہ کاا جلاس زیر صدارت ضلعی امیر محمد ریاض خان منعقد ہوا۔ ۔اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی دین اسلام کی بالا دستی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔جماعت اسلامی مضبوط دستور کے ساتھ ایک بڑی منظم جماعت ہے ۔دستور اور پالیسی کے خلاف کام کرنے والے ارکان و ذمہ داران کیلئے جماعت اسلامی میں کوئی جگہ نہیں ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ضلعی سطح پر ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی جس میں کمیٹی میں موسی خان صافی ،حاجی عبداللہ شاہ ،محمد شفیق خان اور ظہوراحمد شامل ہیں ۔ اجلاس میں کمیٹی کو ذمہ داری سونپ دی گئی کہ جماعت کے پالیسی کے خلاف ورزی کرنے تمام ممبران اور ارکان کے حوالے سے مکمل تحقیقات کرکے مفصل رپورٹ تیار کریں جس پر ضلعی شوری میں بحث کی جائیگی اور پارٹی منشور اور پالیسیوں کے خلاف جانیوالے پارٹی ممبران کے خلاف کاروائی کی جائیگی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول