حالیہ امتحانات میں سازش کے تحت پختون قیادت کو پارلیمنٹ سے بارہ کر دیا گیا : آفتاب شیر پاؤ

حالیہ امتحانات میں سازش کے تحت پختون قیادت کو پارلیمنٹ سے بارہ کر دیا گیا : ...

بٹ خیلہ (نمائندہ پاکستان) قومی وطن پارٹی کے مرکزی راہنماافتاب احمدخان شیرپاؤ نے کہاہے کہ پختون نوجوانوں کوجمہوری جماعتوں کی تحریک میں ساتھ دیناہوگاپختونوں کے سرزمین پرتعمیروترقی صرف پختون قیادت لاسکتی ہے مگر2018کے الیکشن میں ایک سازش کے تحت پختون قوم کے سربراہوں کوپارلیمنٹ سے باہررکھاگیا جوپختونوں کے خلاف ایک گہری سازش ہے جوہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے اورجب تک حکومت نے سلیکشن کے بجائے صاف وشفاف الیکشن نہیں کیاہے اس وقت تک ہم اپناپرامن جدوجہدجاری رکھیں گے ان خیالات کااظہارافتاب آحمدخان شیرپاؤ نے اپنے رہائش گاہ پر قومی وطن پارٹی مالاکنڈکے سابق امیدوارقومی اسمبلی ظفریاب خان کے قیادت میں ایک وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بقاء اورجمہوری نظا م کومضبوط کرنے کیلئے پختونوں نے بیش بہاقربانیاں دی ہے مگر 2018میں الیکشن کے نام پرجوسلیکشن کی گئی ہے اس میں پختونوں کے سرابرہوں کے ساتھ انتہائی ظلم اورزیادتی کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن کے کال پرقومی وطن پارٹی کے کارکنان ہرقسم قربانی کیلئے تیارہیں جب تک ملک میں صاف وشفاف الیکشن نہیں ہوئی اس وقت تک ہم سلیکشن پرمنتخب ہونے والے حکومت کسی بھی صورت میں ماننے کوتیارنہیں ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول