نامزد وزیر اعلٰی کی قیادت میں صوبہ میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا : ایم پی اے ڈاکٹر ہشام

نامزد وزیر اعلٰی کی قیادت میں صوبہ میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا : ایم پی اے ...

پشاور(نمائندہ پاکستان) لکی مروت سے پی ٹی ائی کے نو منتخب MPAڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے پارٹی چےئر مین و متوقع وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سادگی اپنانے ،غیر ضروری سرکاری اخراجات میں کمی لانے ، ملک و قوم صوبے کی ترقی و خوشحالی ،معاشی حالت کو بہتر بنانے سمیت دیگر اہم اقدامات کرنے کی اعلان کو سراہتے ہوئے اس کا زبر دست خیر مقدم کیا ہے ، اپنی رہائش گاہ پشاور میں حلقے کے نمائندہ وفد سے بات چیت اور اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ عمران خان نے بالکل ان کے دل کی اعلان کی ہے جس پر سب سے پہلے انہوں نے من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے تنخواہ سمیت دیگر تمام سرکاری مراعات کو غریب عوام کی فلاح و بہبود ترقی او رخوشحالی پر خرچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام نے اپنا امتحان پاس کرتے ہوئے انہیں اور پارٹی کو جو عزت دی ہے وہ اسے کبھی نہیں بھلا سکتے ہیں اور وہ اللہ تعالی سے ان کے بے لوث خدمت کرنے میں سرخرو ہونے کی دعا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لکی مروت صوبے کا سب سے پسماندہ ضلع ہے اور یہاں کے عوام کو صحت ،تعلیم ،رابطہ سڑکیں ،زراعت ،ابنوشی و ابپاشی کے پانی با الخصوص سنگین مسائل ہیں جس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے محمود خان کو صوبہ کی وزیر اعلی نامزد کرنے کی فیصلہ کو سراہتے ہوئے اپنی اور قوم کی طرف سے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ محمود خان کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیگا اور اس پسماندہ صوبہ بشمول ضلع لکی مروت کے پسماندگی کو دور کرتے ہوئے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے وہ فوری اور عملی کوششیں کی جائینگی ،انہوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا کہ چونکہ متوقع وزیر اعلی محمود خان نے زراعت میں MScکی ہے ا ورضلع لکی مروت کے 85فیصد عوام کے زندگی کا دارومدار زراعت کی پیشے سے وابستہ ہے اس لئے انہیں ضلع کے عوام کوو درپیش مسائل و مشکلات کو سمجھانے اور حل کرنے میں کافی اسانی ہوگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر