ڈیرہ، ضلع کونسل کا بجٹ تاحال منظور نہ کیا جا سکا

ڈیرہ، ضلع کونسل کا بجٹ تاحال منظور نہ کیا جا سکا

ڈیرہ اسماعیل خان( بیوروچیف )ضلعی حکومت ڈیرہ کی نااہلی کے باعث ضلعی بجٹ 2017-18کی تاحال منظوری ہونے کے سبب ضلعی محکمے مالیاتی بحران کا شکارہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت کی نااہلی ، عدم دلچسپی اوراپنی ہی پارٹی کے اراکین کی شدیدمخالفت کی وجہ سے ضلعی بجٹ 2017-18منظورنہ ہوسکا اوردوبارہ اجلاس بھی منعقدنہیں کیاجاسکا جس کے نتیجے میں ضلعی محکمے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث مالیاتی بحران کا شکارہوچکے ہیں حتیٰ کہ جشن آزادی منانے کے لیے بھی سرکاری اخراجات اورسجاوٹ کرنے والوں کو انعامات دینے کے لیے رقوم دستیاب نہیں ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر