سندھ ہائیکورٹ، سکول فیسوں میں5فیصد سے زائد اضافہ پر پابندی

سندھ ہائیکورٹ، سکول فیسوں میں5فیصد سے زائد اضافہ پر پابندی

کراچی (آ ئی این پی) سند ھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولز کو فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ کرنے سے روک دیا،نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں خلاف ضابطہ اضافے کے کیس کی سماعت ہوئی، 129 والدین کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجی(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

اسکولوں نے خلاف ضابطہ 10 سے 13 فیصد فیس بڑھا دی ہیں اور اسکولز میں داخلہ فیس ایک لاکھ کر دی گئی ہے، محدود آمدنی کے باعث فیس نہیں دے سکتے لہذا غیر قانونی فیس بڑھانے کو روکا جائے۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد نجی اسکولز کو فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ کرنے سے روکتے ہوئے سیکرٹری تعلیم، نجی اسکولز و دیگر کو 7 ستمبر تک کے نوٹس جاری کردیے، عدالت کے حکم کے مطابق پرانے اسٹرکچر کے تحت فیس وصول کی جائے۔

سکول فیسز

مزید : ملتان صفحہ آخر