ڈسٹرکٹ کونسل کوہاٹ بجٹ اجلاس ، اے ڈی پیز کی عدم تکمیل پر علامتی دھرنا

ڈسٹرکٹ کونسل کوہاٹ بجٹ اجلاس ، اے ڈی پیز کی عدم تکمیل پر علامتی دھرنا

پشاور(پاکستان نیوز)ڈسٹرکٹ کونسل کوہاٹ کا بجٹ اجلاس جمعرات کے روز کونسل کے پریذائڈنگ آفیسر حاجی عبدالرشید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔بجٹ 2018-19پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر الحامد نے کہا کہ2015-16،2016-17اور2017-18کے اے ڈی پیزتاحال نامکمل ہیں اور 2018-19کے بجٹ کی منظوری لی جارہی ہے لہذا پچھلے اے ڈی پیزپر کا م تیزتر کرکے انہیں ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا جائے۔انہوں نے اس پر ایوان سے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا اورپورے ایوان بشمول حکومتی بینچوں نے ان کاساتھ دیا۔بعد ازاں ضلع ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کونسل کے اراکین نے احتجاجی ریلی نکالی اور مین کوہاٹ پشاور شاہراہ پر علامتی دھرنا بھی دیا۔پریذائڈنگ آفیسر نے کل جمعہ تک اجلاس کی کارروائی ملتوی کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر