لاہور: 95ٹریفک وارڈنز کی ترقی‘ ملتان کے بھی 6اہلکار شامل

لاہور: 95ٹریفک وارڈنز کی ترقی‘ ملتان کے بھی 6اہلکار شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

اظہر حمید کھوکھر کی سربراہی میں ٹریفک وارڈنز کی ترقیوں کے لئے محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس سینٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقد ہوا جس میں ٹریفک وارڈنز کی سنیارٹی اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر 95 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں لاہور کے 40 ، گوجرانوالہ 6 ، ملتان 9 ، فیصل آباد 17 اور راولپنڈی کے 23 ٹریفک وارڈنز شامل ہیں۔ محکمانہ پروموشن بورڈ کے دیگر ممبران میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 1 محمد ادریس ، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان اورڈی آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ شامل تھے۔
ٹریفک وارڈنز ترقی