کنٹونمنٹ پورڈ گرلز کالج کا قیام جنوبی پنجاب کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا

کنٹونمنٹ پورڈ گرلز کالج کا قیام جنوبی پنجاب کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کور کمانڈر بہاول پور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن ہلال امتیاز ملٹری نے بطور مہمان خصوصی کنٹونمنٹ بورڈ گرلز پبلک سکول اینڈ کالج کا افتتا ح کردیا۔ انہو ں نے کہا کہ علم کے زیور سے آراستہ قومیں ہی دنیا میں ترقی یا فتہ قومیں کہلواتی ہیں اور کنٹونمنٹ بورڈ گرلز کالج بہاول پور کا قیام (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

اس خطہ جنوبی پنجاب کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔ کنٹونمنٹ بورڈ پبلک گرلز ہائی سکول اینڈکالج میں ایڈمن بلاک ‘لائبریری‘ جدید لیبارٹریز‘سکول کالج کے علاوہ جونیئر سیکشن بھی موجود ہے‘ سکول میں 208طلبہ وطالبات مختلف کلاسز میں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ چینی ‘جرمن ‘ سرائیکی اور پنجابی زبانوں کی تعلیم سے بھی بہرہ ور ہو رہے ہیں۔جس کیلئے ایم فل‘ پی ایچ ڈی کی حامل تجربہ کاراساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس موقع پر کور کمانڈربہاول پورنے سکول کے ایڈمن بلاک‘ کلاس رومز‘ لیبارٹری‘لائبریری اور جونیئر سیکشن اور طالبات کے لیے بنائے گے میدان کا بھی معا ئنہ کیا اور کنٹونمنٹ بورڈ سکول اینڈ کالج کی تکمیل کو علاقے کیلئے ایک خوش آئندقدم قرار دیا جبکہ بہا ولپور اور اس سے ملحقہ علا قوں میں صحت کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی کو مد نظر رکھتے ہوئے کور کمانڈر 31 کور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن، ہلال امتیاز( ملٹری) نے کنٹونمنٹ بورڈ ڈسپنسری ڈیرہ عزت کا افتتاح کیا۔اس موقع پر کور کما نڈ رنے کہا کہ اس ڈسپنسری کا مقصددیہی آبا دیوں کیلئے بر وقت علاج کی فراہمی ہے ۔ ڈسپنسری میں بنیادی سہولیات جن میں الٹرا ساؤنڈ‘ ای سی جی اوردو بیڈز کا کمرہ بھی میسر ہے۔ تجربہ کار ڈاکٹرز کے علاوہ ایک لیڈی ڈاکٹر ‘ایل ایچ وی‘ ڈسپنسر اور دیگر تجربہ کار عملہ کوخصوصی طور پر اس ڈسپنسری میں تعینات کیا گیا ہے۔ ڈسپنسری میں ایمرجنسی مریضوں کو بی وی ایچ میں منتقل کرنے کے لئے ایمبولینس کا بندوبست کیا گیا ہے اس موقع پر کور کمانڈربہاولپورنے وارڈ‘ فارمیسی‘ لیب اور دیگر رومز کا معائنہ کیا اورکنٹونمنٹ بورڈ ڈسپنسری کی تکمیل کو علاقے کے لئے ایک خوش آئندقدم قرار دیا۔
کور کمانڈر بہاولپور