پولیس جوانوں نے وطن و قوم کی خاطر جانوں کی قربانیاں دیں، محمد علی خان

پولیس جوانوں نے وطن و قوم کی خاطر جانوں کی قربانیاں دیں، محمد علی خان

پشاور( پاکستان نیوز)پولیس کے بہادر جوان جو اپنے وطن اور قوم کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں صحیح معنوں میں خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر محمد علی خان نے پولیس لائنز میں یادگارشہدا پر سلامی دینے کے بعد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امن کا قیام اور محکمہ پولیس کا وقار انہیں شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہے، شہد ا کی عظمت اور ان کی فیملیز کے صبر کو سلام پیش کرتا ہوں، جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے پولیس کاکردار اور خدمات قابل تعریف ہیں، انہوں نے کہا کہ شہدا کے خاندان محکمہ پولیس کا حصہ ہیں ان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ آر پی او نے یاد گار شہدا پر سلامی پیش کی، انہوں نے یادگارِ شہدائے پولیس پر پھول چڑھائے اورشہدائے پولیس کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرڈی پی او مردان کیپٹن (ر) واحد محمود، ڈی ایس پی سٹی خالد خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر و دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ دریں اثناء نو تعینات آ ر پی او مردان محمدعلی خان نے پولیس لائن کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے پولیس لائن کے تمام دفاترو شعبہ جات، جائے طعام، پولیس رہائشی بلاک و دیگر احاطوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیس جوانوں کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے احکامات جاری کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر