پشاور میں راہزن ڈکیت گروہ گرفتار، مسروقہ اشتہار برآمد

پشاور میں راہزن ڈکیت گروہ گرفتار، مسروقہ اشتہار برآمد

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نواحی علاقوں میں سرگرم ر اہزن/ڈکیت گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز ،موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیاتفصیلات کے مطابق ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈا پور کو با خبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ شہر کے نواحی علاقے پلوسئی نہر کے قریب ایک راہزن /ڈکیت گروہ کسی واردا ت کی غرض سے تاک میں بیٹھے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈا پور نے ڈی ایس پی رورل یسین خان اور ایس ایچ او تھانہ متھرا عباد وزیر پر مشتمل خصوصی ٹیم ترتیب دے کر فورا ملزمان کی گرفتار ی کے لئے روانہ کر دی۔ جنہوں نے موقع پر پہنچ کر دیگر نفری پولیس کے ہمراہ نہایت حکمت عملی اور چابکدستی سے کارروائی کرتے ہوئے پلوسئی نہر کے کنارے واردات کی غرض سے موجود تین رکنی مسلح ڈکیت گروہ کوقابو کرتے ہوئے ملزمان عاطف خان ولد اکرم سکنہ پلوسئی ، شعیب ولد سیف اللہ اور شمس ولد بریالے ساکنان لنڈے سڑک کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ، تین عدد پستول معہ کارتوس اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو موٹر سائیکل کو بھی بر آمد کر لیا۔ تینوں ملزمان کو تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا جہاں سرسر ی انٹاروگیشن کے دوران تینوں ملزمان نے مختلف وارداتوں کا اعتراف جرم کر لیا ہے ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈا پور نے ڈی ایس پی رورل یسین خان اور ایس ایچ او تھانہ متھراعباد وزیر سمیت تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے توصیفی اسناد دینے کی سفارش کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر