جامعہ زکریا میں آن لائن داخلے‘ 6ہزار درخواستیں جمع‘ سٹوڈنٹس کی رہنمائی کیلئے پینل تشکیل

جامعہ زکریا میں آن لائن داخلے‘ 6ہزار درخواستیں جمع‘ سٹوڈنٹس کی رہنمائی ...

ملتان (سپیشل رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں ڈینز کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر آفس میں ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کی۔ اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر محمد عمر (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

چوہدری نے مختلف شعبوں میں آن لائن داخلوں کے حوالے سے وائس چانسلر کو مکمل بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چھ ہزار درخواستیں آچکی ہیں‘ رجسٹرار آفس میں چار افراد پر مشتمل ایک پینل بنا دیا گیا ہے جو آن لائن درخواستیں دینے والے طلباء و طالبات کی رہنمائی کررہا ہے۔ کسی بھی مشکل صورتحال میں رجسٹرار سے رابطہ کریں۔ اجلاس میں انتظامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ ڈینز نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کو شفایابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری‘ پروفیسر ڈاکٹر طارق محمد انصاری‘ پروفیسر ڈاکٹر مقصود اختر اور پروفیسر ڈاکٹر محمد شفقت اللہ نے شرکت کی۔

آن لائن داخلے

مزید : ملتان صفحہ آخر