انتخابات، شفاف ہوئے، دھاندلی الزامات بت بنیاد، شوکت علی لالیکا

انتخابات، شفاف ہوئے، دھاندلی الزامات بت بنیاد، شوکت علی لالیکا

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عمران خان کا وزیر اعظم بننا قوم کیلئے خوش نصیبی ہے۔ ہماری قوم غلامی کی زندگی سے آزادہو جائیگی اور ملک کے اندر خوشحالی ہوگی۔ تحریک انصاف کی جیت پوری قوم کی جیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ PP238سے منتخب ہونیوالے ایم پی اے میاں شوکت علی لالیکا نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے یہ ثابت کیا ہے کہ عمران خان ایک باصلاحیت اور ایماندار لیڈر ہیں۔ جن کی قیادت میں پاکستان ترقی کے تمام مراحل کو عبور (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کرے گا۔ پاکستان حاصل کر نے کے مقاصد پورے ہونگے۔ملک کے وسائل کیلئے باریاں بانٹنے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے۔ اب صرف انصاف کا بول بالا ہو گا اور عوام کو ان کے حقوق دہلیز پر ملیں گے۔میاں شوکت علی لالیکا نے مزید کہا کہ ن لیگ اور دیگر جماعتوں کی طرف سے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ جتنے شفاف انتخابات اب ہوئے ہیں پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔

شوکت علی لالیکا

مزید : ملتان صفحہ آخر