قومی اسمبلی کے کارڈ کی تیاری کیلئے نو منتخب ارکان پارلیمنٹ ہاؤس مدعو

قومی اسمبلی کے کارڈ کی تیاری کیلئے نو منتخب ارکان پارلیمنٹ ہاؤس مدعو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نیوزایجنسیاں)متوقع وزیر اعظم عمران خان ،سابق صدر آصف علی زرداری ، صدرپاکستان مسلم لیگ ن شہباز شر یف، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام نو منتخب ارکان کو قومی اسمبلی کے کارڈ کی تیاری کیلئے آج پارلیمینٹ ہاؤ س میں مدعو، انتظامات مکمل کر لیے گئے، متذکرہ سیاسی شخصیات سمیت نو منتخب ارکان کی تصاویر بنانے کیلئے چھوٹا سٹوڈیو بنا دیا گیا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کو خوش آمدید کہنے اور انکی ضروری رہنمائی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے تاکہ نومنتخب ارکان کی سٹوڈیو میں تصاویر اتاری جا سکیں جو قومی اسمبلی کے کارڈز کیلئے استعمال کی جائیں گی اس کارڈ کے بغیر کوئی نو منتخب رکن ایوان میں داخل نہیں ہو سکے گا آج سے نو منتخب ارکان کی پارلیمینٹ ہاؤس آمد کا سلسلہ شروع ہو جائیگا ،نو منتخب ارکان سے قواعد کی تفصیلات ساتھ لانے کے بارے میں بھی کہا گیا ہے تا کہ قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر تصاویر کیساتھ یہ ڈیٹا بھی ڈالا جا سکے، ارکان کے کارڈ کی تیاری کا سلسلہ 11اگست تک جاری رہے گا 12کو سرکاری تعطیل کے پیش نظر 13اگست کو بھی ارکان اپنے کارڈ کیلئے تصاویر بنوا سکیں گے ،قومی اسمبلی کی لائبریری میں قائم جدید آئی ٹی سنٹر میں ان تصاویر کو اسمبلی کارڈ کیلئے استعمال کیا جائے گا اور فوری طور پر 13اگست تک یہ کارڈز نو منتخب ارکان کو فراہم کر دیے جائیں گے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی اور دیگر بزنس کے حوالے سے رہنما اصول پر مبنی کتابچہ بھی تیار کر لیا گیا ہے نو منتخب ارکان کو آئین ، قواعد و ضوابط، اسمبلی بزنس سے متعلق تحریری مواد و کتابوں کیساتھ خصوصی بیگز دیے جائیں گے متذکرہ اعلیٰ سیاسی شخصیات کی اسمبلی کارڈز کی تیاری کیلئے آج یا کل پارلیمینٹ ہاؤس متوقع ہے۔ادھرپارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی پلان وضع کرلیا گیا قانون نافذ کرنیوالے ادار وں کو چوکنا کردیا گیا ہے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے اردگرد کے علاقے میں گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔ سکیورٹی پلان کو سیکرٹری قومی اسمبلی کی مشا ورت سے وضع کیا ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے س،سکیورٹی معاملات پر مشاورت کیلئے گزشتہ روز سیکرٹری قومی اسمبلی سے ایس ایس پی سکیورٹی اور سپیشل برانچ کے اعلی حکام نے ملاقات کی پارلیمنٹ ہاؤس کی مختلف جگہوں کی سکیورٹی کے انتظامات اور متعلقہ ادا ر وں سے معاونت کے معاملے پر بات چیت کی گئی ۔ قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات ہونگے ۔اجلاس سے قبل تمام جگہوں کا جدید سکیورٹی آلات سے معائنہ کیا جائے گا۔
کارڈ تیاری