بہاولنگر،10سالہ بچی سے بداخلاقی کا ملزم گرفتار ، تفشیش شروع

بہاولنگر،10سالہ بچی سے بداخلاقی کا ملزم گرفتار ، تفشیش شروع

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہرکی ہدایت پر تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر پولیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 سالہ معصوم بچی سے بداخلاقی کا ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 10سالہ معصوم بچی کے ساتھ ملزم محمد عامر ولد محمد یوسف سکنہ (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

تخت محل نے تقریباََ 10یوم قبل بداخلاقی کی۔بچی کی حالت خراب ہونے پر ورثا ء نے تھانہ سٹی اے ڈویژن رابطہ کیا زیادتی کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن بہاولنگر کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے سائنٹفک طریقہ کار اپناتے ہوئے بداخلاقی میں ملوث ملزم محمد عامر سکنہ تخت محل کو 06 گھنٹے میں گرفتار کرلیا ۔ڈی پی او عمارہ اطہر نے کہا کہ واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے گی اور معاشرے میں چھپے ہوئے ناسور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ بداخلاقی میں ملوث ملزم کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

ملزم گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر