ٹانک میں محسود فلاحی تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

ٹانک میں محسود فلاحی تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

ٹانک(نمائندہ خصوصی)پولیٹیکل کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان کے سامنے محسود فلاحی تحریک کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا جسمیں سنکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، آحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے صدر شیرپاؤ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری کلیم محسود نے کہا کہ محسود قبائل کے آپریشنوں سے متاثرہ گھروں کی مسترد شدہ سروے بحال کرکے ان کو معاوضہ دیا جائے اور سروے سے رہے جانے علاقوں کو فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر سروے شروع کیاجائے انھوں نے کہا کہ کسی ناخوشگوار واقع رونما ہونے کی صورت میں سیکورٹی احکام سرچ اپریشنوں کے دوران بے گناہ لوگوں کو ہراساں نہ کریں ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد دھرنے میں محسود قبائل کے نمائندہ جرگے سے جو وعدہ کیئے تھے وہ ابھی تک ایفا نہ ہوسکے، ان کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل انتظامیہ کے تمام دفاتر جنوبی وزیرستان منتقل کیئے جائیں تاکہ محسود قبائل کو درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے، انھوں نے پولیٹیکل انتظامیہ کے سرکاری کوت اسلحہ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی بے قاعدگیوں سمیت انظامیہ کے درجنوں پرانے گاڑیوں کی غائبی اور ان کاغذات کی اعلی سطح تحقیقات اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، تحریک کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات حل نہ کیئے گئے تو عید کے بعد اسلام آباد کے ڈی چوک میں بھرپور دھرنہ دیا جائے گامشتعل مظاہرین نے ٹانک وانا شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بندکرکے کمپاؤنڈ کے مین گیٹ کے سامنے پرانا ٹائر جلا کر کمپاؤنڈ کا گیٹ کئی گھنٹوں تک بند رکھا

مزید : پشاورصفحہ آخر