اپوزیشن کا عدلیہ پر عدم اعتماد، انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کے قیام پر متفق

اپوزیشن کا عدلیہ پر عدم اعتماد، انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی ...

اسلام آباد (آئی این پی) اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی دھاندلی کے معاملے پر عدالت سے رجوع نہ کرنے اور تحقیقات کیلئے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

پارلیمانی کمیشن کے قیام پر متفق ہوتے ہوئے ایوان میں دھاندلی کے خلاف قراردادیں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ اپوزیشن نے انتخابی دھاندلی پر عدالت سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کے قیام پر اتفاق کیا ۔ اپوزیشن جماعتوں کا یہ کہنا ہے کہ انہیں عدالتوں میں ریلیف نہیں ملنا اور اس معاملے میں کافی مایوس دکھائی دیتے ہیں۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادوں کی منظوری کیلئے زور لگایا جائے۔اگر عمران خان کو حلقے کھلوانے میں کوئی اعتراض نہیں تو یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوجائے گی جبکہ سینیٹ میں اکثریت اپوزیشن کی ہے اس لئے وہاں قرارداد آسانی سے منظور کی جاسکتی ہے۔

اپوزیشن/متفق

مزید : ملتان صفحہ آخر