3سالہ حلیمہ سعدیہ سپرد خاک پورا علاقہ سوگوار ، پولیس ملزم پکڑنے کیلئے سرگرم

3سالہ حلیمہ سعدیہ سپرد خاک پورا علاقہ سوگوار ، پولیس ملزم پکڑنے کیلئے سرگرم

جلالپور پیروالا(نامہ نگار)گزشتہ روز قتل ہونے والی 3 سالہ معصوم حلیمہ سعدیہ کی تدفین کر دی گئی واقعہ کی اطلاع پرعلماء امن کمیٹی صوبہ پنجاب ،ملتان اور تحصیل جلال پور کے عہدیدران مقتولہ حلیمہ سعدیہ کے گھر گئے ورثا سے اظہارِتعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا چیئرمین علماء امن کمیٹی صوبہ پنجاب(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

محمد ابوبکر عثمان اور وائس چیئرمین علماء امن کمیٹی پنجاب عبدالوحید سعیدی نے کہاکہ معصوم سعدیہ کے قتل نے قصور میں ہونے والے زینب قتل کی دلخراش یادیں تازہ کردی ہیں سفاک قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر تصدق حسین نے بھی ورثا سے اظہار تعزیت کی اور یقین دہانی کرائی کہ مقتولہ کا قاتل جلد پولیس کے شکنجے میں ہوگاہماری ٹیم پوری جانفشانی سے کام کر رہی ہے اس موقع پر چیئرمین علماء امن کمیٹی صوبہ پنجاب محمد ابوبکر عثمان اور وائس چیئرمین علماء امن کمیٹی پنجاب عبدالوحید سعیدی تحصیل چیئرمین محمد اختر جام کوارڈینیٹر سرفراز گجر ،اور سینئر وائس چیئرمین عبدالرزاق سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی دریں اثناء حلیمہ سعدیہ کے قتل کی پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حاجی حامد علی بھٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں و سماجی حلقوں نے بھی شدیدالفاظ مذمت کی اور قاتل کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی ۔

سپردخاک

مزید : ملتان صفحہ آخر