فاٹا کے انضمام سے ملاکنڈ ڈویژن کے ٹیلیفون صارفین پر نیا ٹیکس لاگو

فاٹا کے انضمام سے ملاکنڈ ڈویژن کے ٹیلیفون صارفین پر نیا ٹیکس لاگو

بٹ خیلہ (نمائندہ پاکستان)قبائل خیبرپختونخوامیں ضم ہونے سے مالاکنڈڈویژن کے ٹیلیفون بل میں 702سروس ٹیکس لگادیاگیا صارفین کاشدیدالفاظ میں مذمت ٹیلیفون کنکشن ختم کرنے کافیصلہ حکومت کوسالانہ کروڑوں روپے نقصان ہونے کاخدشہ ۔تفصیلات کے مطابق قبائل علاقہ جات کوخیبرپختونخوامیں ضم ہونے کے بعد حکومت نے ٹیکسسز سے مثتثیٰ مالاکنڈڈویژن کے عوام کوبھی نہیں بخشا گیا محکمہ ٹیلیفون نے ماہ جولائی کے بل میں 702روپے سروس ٹیکس شامل کردیا جس کی وجہ سے صارفین اورعوام میں شدیدغم وغصے کی کہردوڑگی ہے اورحکومت سے مطالبہ کہ وہ فوری طورپر ٹیلیفون بل میں شامل ٹیکس کوواپس لیکرمالاکنڈڈویژن کے عوام کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر