چارسدہ، ڈی آر سی کے ذریعہ171تنازعات حل کر دیئے گئے

چارسدہ، ڈی آر سی کے ذریعہ171تنازعات حل کر دیئے گئے

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ڈی آر سی چارسدہ کے تینوں سرکلز میں 171تنازعات حل کر دئیے گئے ۔ 135درخواستوں پر سماعت جاری ۔ 8درخواست گزاروں کو سول کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے قائم ڈی آر سی چارسدہ کے تینوں سرکلز میں تنازعات کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران تینوں سرکلز میں مجموعی طور پر 171تنازعات حل کئے گئے جبکہ 135درخواستوں پر سماعت جار ی ہیں ۔ 8درخواست گزاروں کو سول کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ندیم شہزاد بخاری نے ڈی آر سی کی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی کی بدولت عدالتوں اور تھانوں پر بوجھ کم ہو گیا ہے جبکہ فریقین بھی تھانوں اور کچہریوں کے اخراجات سے بچ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں رائج ڈی آر سی نظام کو بیرون ملک بھی قابل ستائش قرار دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈی آر سی کے فیصلوں کی وجہ سے ایک طرف فریقین تھانہ کچہری کے کلچر سے بچ گئے جبکہ دوسری طرف خون خرابے کے امکانات بھی ختم کئے گئے ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ تھانہ کچہری جانے سے پہلے اپنے تنازعات کے حوالے سے ڈی آر سی سے ضرور رجوع کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر