بٹ خیلہ میں ٹریفک حادثہ 2 افراد جاں بحق

بٹ خیلہ میں ٹریفک حادثہ 2 افراد جاں بحق

بٹ خیلہ (نمائندہ پاکستان )ملاکنڈ مرکزی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ لیویزکے ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ملاکنڈ مرکزی شاہراہ پر ایک ٹرک نمبربریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا جس کی وجہ سے ٹرک میں سوار افراد فارق اورقاسم نے چھلانگ لگاکر ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ ہلاک شدگان کی لاشیں درگئی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ مالاکنڈلیویز فورس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفیش شروع کردی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر