پنجاب کے سرکاری سکولوں میں خواجہ سرا بچوں کے داخلوں کی باقاعدہ اجازت

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں خواجہ سرا بچوں کے داخلوں کی باقاعدہ اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں میں خواجہ سرا بچوں کے داخلوں کی باقاعدہ اجازت دے دی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ سرابچوں کو سرکاری گرلز اور بوائز دونوں سکولوں میں میں بلاتخصیص داخلے دیئے جائیں گے۔ سکولوں میں خواجہ سرابچوں کو تمام بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں گے اور ان سے عزت واحترام سے پیش آیا جائے گا۔جائیداد میں حصہ ،شناختی کارڈ کا اجرا، ووٹ کا حق، باعزت زندگی کیلئے نوکریوں کی فراہمی کے مواقع کے بعد مساوی تعلیم کا حق معاشرے کے بے توقیر خواجہ سراں کو معاشرے میں باعزت مقام دے سکتا ہے۔
خواجہ سرا