ملکی سلامتی ، استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، نواز شریف

ملکی سلامتی ، استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، نواز شریف

بہاول پور(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے کارکن مایوس نہ ہوں اورسیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانندنظریئے پرڈٹ جائیں‘انتخابی جذبہ کوبرقراررکھیں‘ مشکلات اورپریشانیوں سے گھبرانے والے نہیں۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے مریم نواز‘کیپٹن (ر) صفدر کی موجودگی میں اڈیالہ جیل میں نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کی قیادت میں ملنے والے وفدسے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں سابق وفاقی وزیر انجینئربلیغ الرحمان‘ راجہ ظفرالحق ‘ سابق سینٹر چوہدری سعود مجید‘ رکن صوبائی اسمبلی ملک ظہیراقبال چنڑ سمیت (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

15 افراد شامل تھے ۔ محمدنوازشریف نے قائم پوراورحاصل پورکے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میاں کاظم پیرزادہ اورمحمدافضل گل کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے غیرمتذلزل عزم کو برقراررکھیں‘ نشیب ورفراز سیاست کاحصہ ہیں ملک کی سلامتی اوراستحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا ۔اس موقع پر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ کارکنان آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اوران کے قدموں میں کسی قسم کی کوئی لرزش نہیں آئی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کارکن آپ کو اپنے درمیان دیکھنے کے متمنی ہیں اور دعاگوہیں کہ آپ جلد سے جلد کارکنوں میں موجودہوں۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر