ہم منتظر ، عمران پاکستان کو مدینہ طرز کی سیاست بنانے کیلئے قدم بڑھائیں ، وسیم اختر
بہاول پور(بیورورپورٹ ) جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر و سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہاہے کہ ہم منفی سیاست کے
(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
قائل نہیں ہم تحریک انصاف کو پورا موقع دیں گے کہ وہ عوام کے ساتھ کیے ہوئے وعدوں کو پورا کر سکے۔ ہم منتظر ہیں کہ عمران خان پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کے لیے قدم بڑھائیں، سود کا خاتمہ کریں اور معیشت کو آئی ایم ایف کے چنگل سے آزاد کرائیں۔ الیکشن پر بیس ارب روپے خرچ کرنے کے بعد بھی الیکشن کمیشن بااعتماد اور شفاف الیکشن کروانے میں ناکام رہا۔ اب تو چیف جسٹس صاحب کا بھی پیمانہ صبر لبریز ہو گیاہے اور انہوں نے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنر سو رہاتھا۔ 48 گھنٹوں کے بعد بھی ریٹرننگ آفیسر ز پوچھ رہے تھے کہ رزلٹ کا اعلان کریں یا نہ کریں۔ پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا اور کسی حلقے میں بھی پورے فارم 45 مہیا نہیں کیے گئے جس سے پورے الیکشن پر اسس پر عوام کا اعتماد ختم ہوا۔ اب تو پردے میں کوئی چیز نہیں رہی۔ ہماری خواہش ہے کہ ہمارے ادارے متنازع نہ بنیں اورقومی ادارے رہیں۔ جب ادارے سیاست میں دخل دیتے ہیں تو اس کا نقصان خود ان اداروں کو ہوتاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی میرج ہال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوامی مینڈیٹ کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوا ہے جس کا حساب انہیں قوم کو دینا ہوگا، دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف پرامن احتجاج اپوزیشن کا آئینی وجمہوری حق ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی صرف نواز شریف ہی نہیں بلکہ تمام کرپٹ لوگوں کا کڑا اور بلا تفریق احتساب چاہتی ہے جو کہ اقتدارکے مزے یہاں لیتے ہیں مگر اثاثہ جات اور سرمایہ کاری بیرون ملک کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو پاکستان میں کسی بھی منصب کیلئے نا اہل قرار دیا جائے۔کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی چیئر مین جام حضور بخش،امیر ضلع ڈاکٹر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نظریہ پاکستان اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ منکرین ختم نبوت کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر منبر و محراب کے ذریعے ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ ہم اسلام کو مسجد تک محدود رکھنے کے مغرب کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہم اسلام کو ہر شعبہ زندگی میں چلتا پھرتا اور غالب دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ وقت ضرور آئے گا جب پاکستان واقعی ایک اسلامی فلاحی ریاست بنے گا اور یہاں شریعت کا نظام اپنی پوری آن بان کے ساتھ نافذ ہوگا۔ ورکرز کنونشن سے امیر شہر سید ذیشان اختر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
وسیم اختر