ہنگو میں پہلے سے زبح شدہ اور پیک چکن کی فروخت پر پابندی عائد

ہنگو میں پہلے سے زبح شدہ اور پیک چکن کی فروخت پر پابندی عائد

ہنگو(نمائندہ پاکستان )محکمہ خوراک ہنگو نے پہلے سے ذبح شدہ اورپیک چکن کی فروخت پر پا بندی عائد کر دی ہے جبکہ مالکان کی جانب سے نر خنامہ آویزاں نہ کرنے اور فی کلو کے حساب سے مرغی کی عدم فروخت پر بھی قانون حرکت میں آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر صلاح الدین خان نے اپنے دفتر میں منعقدہ پو لٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کیساتھ اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی خان سمیت پو لٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیق، نائب صدر عطا ء الرحمن ودیگر بھی مو جود تھے۔ ڈی ایف سی صلاح الدین نے کہا کہ ڈائر یکٹر فوڈ خیبر پختونخوا سعادت حسن کی خصوصی ہدایات پراور بیمار اور مردہ مر غیوں کی فروخت کے خدشات کے پیش نظر پہلے سے ذبح شدہ اور پیک چکن کی فروخت پر پا بندی لگا ئی گئی ہے جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ظا ہر کیا گیا تھا۔ انہوں نے تمام پولٹری ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ روزمرہ کی بنیاد پر نر خنامہ اور کا نٹا رکھنے سمیت فی کلو کے حساب پر زندہ مرغی کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر کا کہنا تھاکہ انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جا سکتی ۔ اس موقع پر پو لٹری ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے محکمہ فوڈ کے افسران کو قانون کی بھر پور پیروی کرنے اور اپنے مکمل تعاون کی یقین

مزید : پشاورصفحہ آخر