ڈیرہ سے اسلحہ سمگلنگ ناکام1گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان(بیوروچیف )چودھوان پولیس نے کھوئی بہارہ سے بھار ی مقدارمیں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر اسلحہ سمگلرکوگرفتارکرکے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکرلیا‘مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرایس ایچ او چودھوان کاشف ستارنے فتح علی موڑ پرکھوئی بہارہ سے اسلحہ سمگل ہونے کی اطلاع پرناکہ بندی کی ۔ اس دوران ایک اسلحہ سمگلرتھیلے سمیت گزررہاتھاجس کو روک کرتھیلے سے ایک کلاکوف ، ایک عددماؤزرپستول ، ایک بندوق ، ایک پستول اور53کارتوس برآمدکرکے اسلحہ سمگلررمضان ولد میرشاہ سکنہ فتح علی کوگرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔