حالیہ دھاندلی کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی: میاں مقصود احمد

حالیہ دھاندلی کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی: میاں مقصود احمد

ملتان (نیوزرپورٹر )متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ 25جولائی کو شام چھ بجے کے بعدجس سائینٹفک انداز میں دھاندلی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

ہوئی اس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔الیکشن کمیشن اور نگران حکومت نے صاف شفاف انتخابات کروانے کی جویقین دھانی کروائی تھی وہ پوری نہیں ہوسکی۔عوامی مینڈیٹ کوچراکرایک خاص پارٹی کو نوازاگیاہے جوکہ قابل مذمت ہے۔ایم ایم اے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر پُرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تحفظات پر مبنی حلقوں کو کھولنے کابیان دیا تھا مگر اب وہ اپنے اس بیان سے یوٹرن لے چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے حلقے جن میں جیت کامارجن مستردشدہ ووٹوں سے کم ہے وہاں دوبارہ گنتی کروانا امیدواروں کاحق ہے۔دھاندلی شدہ انتخابات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔

میاں مقصود

مزید : ملتان صفحہ آخر