صوابی، بجلی کرنٹ سے جے یو آئی کا کارکن مولانا افسر شیر جاں بحق

صوابی، بجلی کرنٹ سے جے یو آئی کا کارکن مولانا افسر شیر جاں بحق

صوابی( بیورورپورٹ) بجلی کا کرنٹ لگنے سے جے یو آئی کا رکن مولانا افسر شیر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا افسر شیر سکنہ اسماعیلہ گذشتہ شام گھر میں موجود تھے کہ اس دوران ان کا ہاتھ بجلی کے ایک ننگے تار سے لگ گیا جس سے کرنٹ لگنے سے مولانا افسر شیر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ متوفی کو جمعرات کی صبح اپنے آبائی قبر ستان موضع اسماعیلہ میں سپرد خاک کر دیا گیا#

مزید : پشاورصفحہ آخر