بر سر اقتدار آکر مگر مچھوں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لائنگے، محسن عطا کھوسہ

بر سر اقتدار آکر مگر مچھوں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لائنگے، محسن عطا کھوسہ

دراہمہ( نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے محسن عطا کھوسہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی

(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے عمران خان کو وزیر اعظم نامزد کرنا خوش آئند ہ ہے۔ ن لیگ کی ناقص پالسیوں کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے تفصیل کے مطابق بار بار جھوٹ بول کر ن لیگ کی قیادت نے عوامی اعتماد کھو دیا نواز شریف نے کرپشن چھپانے کی خاطر عدالتوں میں جھوٹ بولا جس کی سزا مل ریہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے پانچ سال کے دوران جھوٹ کی سیاست کی اور لوگوں سے جھوٹے وعدے کیے جس کا خمیازہ ن لیگ کو الیکشن میں بھگتنا پڑا۔ ن لیگ نے سرمایہ داروں وڈیروں اور صعنت کاروں کو ریلیف نہ دیا غریب آدمی کی خاطر کچھ نہیں کیا پی ٹی آئی بر سر اقتدار آ کر بڑے بڑے مگر مچھوں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لائے گی انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا نام تک نہیں۔

محسن عطاء کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر