ڈپٹی کمشنر مردان کی کمسن بچی کے قتل پر والد سے تعزیت

ڈپٹی کمشنر مردان کی کمسن بچی کے قتل پر والد سے تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود ، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی رحمت وزیر کے ہمراہ گزشہ روز بے دردی سے قتل ہونیوالی 05 سالہ حسینہ ولد حبیب الرحمن سکنہ پتوکے کلے تحصیل تخت بھائی کے گھر گئے ۔انہوں نے حسینہ کے والدین سے تعزیت کی اور ان کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مقتولہ کے قاتل کو بہت جلدگرفتارکرکے ان کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی سی مردان نے کہا کہ ضلع انتظامیہ مردان غمزدہ خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔