راجہ محمد سلیم کو ضلعی صدر نامزد کرنے پرتحریک انصاف کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

راجہ محمد سلیم کو ضلعی صدر نامزد کرنے پرتحریک انصاف کے کارکنوں میں خوشی کی ...

لیاقت پور ( نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاکوانی کی طرف سے نظریاتی کارکن راجہ محمد سلیم کو پارٹی کا ضلعی صدر نامزد کرنے کے فیصلے سے ضلع (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

بھر کے پارٹی کارکنان میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے ، ضلع رحیم یار خاں میں پی ٹی آئی کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے میں راجہ محمد سلیم زیادہ متحرک کردار ادا کریں گے ، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد، ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد ، سردار عامر نواز چانڈیہ، سابق ایم پی اے چوہدری محمود احمد ، تحصیل صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر نذیر احمد صدیقی اور پی ٹی آئی رہنماء عظیم اشرف چیمہ ایڈووکیٹ نے کیا، انہوں نے کہا کہ راجہ محمد سلیم گزشتہ کئی سال سے عمران خان کے پیغام کو ضلع میں نچلی سطح تک پہنچانے میں سرگرم کردار اداکر رہے ہیں، حالیہ انتخابی مہم میں بھی انہوں نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کی پالیسی کو فالو کر کے اپنی جماعتی وفاداری کا بھرپور اظہار کیا تھا، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاکوانی نے ضلع رحیم یار خان کی صدارت کا بروقت اور کارکنوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کر کے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں ، انہیں یقین ہے کہ راجہ محمد سلیم اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو مزید مضبوط اور متحرک کریں گے۔

خوشی کی لہر

مزید : ملتان صفحہ آخر