عوام اپنے ووٹوں سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی، عوان حمید ڈوگر
خان گڑھ (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ 276 سردار عون حمید ڈوگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک
(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
نصاف کے قائد عمران خان کا خواب مکمل ہوا اللہ پاک کی مدد اور پاکستان کی غریب عوام کی حمائت سے تحریک انصاف کو واضع برتری مل گئی ہے۔ انشاء اللہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کیا جانے والا احتجاج غیر ضروری ہے حالیہ الیکشن ملکی تاریخ کے شفاف ترین الیکشن تھے مگر عوام نے ان سیاسی جماعتوں کو مسترد کر دیا جو ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں حالیہ الیکشن میں ہارنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو احتجاج کا راستہ نہیں بلکہ اپنی اصلاح کا راستہ اختیار کرنا چاہئے کیونکہ اب عوام کو سمجھ آگئی ہے ان کے ساتھ صرف عمران خان مخلص ہے۔ ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر نے کہا کہ ان کے حلقہ پی پی 276 کی عوام نے ان پر جو بھرپور اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور بلاتفریق خدمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ نئے پاکستان کی بنیاد عوام نے اپنے ووٹوں سے رکھ دی ہے اب ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
عون حمید ڈوگر