نئے پاکستان کا آغاز پنجاب سے کر ینگے،70سالہ محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ، شاہد احمد

نئے پاکستان کا آغاز پنجاب سے کر ینگے،70سالہ محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ، ...

خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر و امیدوار برائے مخصوص نشست پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے گزشتہ

(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

روز پارٹی کے صوبائی پارلیمانی اجلاس منعقدہ اسلام آبادمیں شرکت کی اور انہوں نے پارٹی کے مرکزی چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات کی۔اس مو قع پر عمران خان نے کہاکہ نئے پاکستان کا آغاز پنجاب سے ہوگا پنجاب اسمبلی کے اراکین پر اس حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ہرشعبے میں نمایا ں تبدیلی لا کر عوام کو ریلیف دیں گے اور 70 سالہ محرومیوں کاخاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے پہلے سو روز ہ پروگرام کو عملی شکل دینے کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے۔انہوں نے نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی کوکامیابی پر مبار کباد دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے انتہائی مشکل ترین حالات میں ڈٹ کر مقابلہ کیا درپیش چیلنجز کو باہمی اتحاد سے حل کریں گے۔

شاہدہ احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر