ہارس ٹریڈنگ سے حکومت تو بن جائیگی مگر تبدیلی کیسے آئیگی: شاہد محمود خان

ہارس ٹریڈنگ سے حکومت تو بن جائیگی مگر تبدیلی کیسے آئیگی: شاہد محمود خان

ملتان (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ تحریک انصاف کرپشن میں ملوث لوگوں کو اہم عہدوں پر نامزد کرکے(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

کون سا نیا پاکستان بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا انتخابی حلقے کھولنے کی بات کرنے کے بعد این اے 131 کی دوبارہ گنتی کو رکوانا قول و فعل کا تضاد ہے۔ مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں کون بیٹھے گا اس کا ابھی فیصلہ ہونا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے متعدد کامیاب ارکان کے نوٹیفکیشن روکنے کی وجہ سے نمبرز گیم تبدیل بھی ہوسکتی ہے۔ شاہد محمود خان نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ سے حکومت تو بنائی جاسکتی ہے لیکن تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔

شاہد محمود خان

مزید : ملتان صفحہ آخر