نگرا م وزیر مواصلات کی چکدرہ تاکالامسٹک کی تعمیر پر کام تیز کرنے کی ہدایت

نگرا م وزیر مواصلات کی چکدرہ تاکالامسٹک کی تعمیر پر کام تیز کرنے کی ہدایت

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختو نخوا کے نگران وزیر برا ئے مو صلا ت و تعمیر ات ڈاکٹر محمد داود نے محکمہ نیشنل ھا ئی وے اتھا رٹی کے حکا م پر زور دیا کہ وہ چکد رہ تا کا لا م 134 کلو میٹر روڈ پر تعمیراتی کا م کو مزید تیز کر یں تا کہ اس روڈ کو مقر رہ وقت تک مکمل کیا جا سکے۔ اُنہو ں نے بحر ین تا کا لا م 36 کلومیٹرروڈ پر تعمیراتی رفتا ر کو سرا ہاتے ہو ئے کہا کہ یہ روڈ صو بے میں سیا حت کے فروغ کے نکتہ نظر سے نہا یت اہمیت کا حا مل ہے۔ اسلئے اس روڈ کو تر جیحی بنیا دوں پرمکمل کیا جائے تاکہ علاقے میں سیاح حضرات کو آمدورفت میں کو ئی مشکل درپیش نہ ہو۔ ان خیا لا ت کا اظہا راُنہو ں نے اپنے دفتر پشاور میں محکمہ نیشنل ھا ئی وے اتھا رٹی کے ایک اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اجلا س میں بحر ین تا کا لا م روڈ کے پر اجیکٹ ڈائر یکٹر امتیا ز خا ن اور نیشنل ہائی وے اتھا رٹی کے طا ہر محمو د اور دیگر افسران نے بھی شر کت کی۔ پرا جیکٹ ڈائر یکٹر نیشنل ھا ئی وے اتھا رٹی نے صو با ئی وزیر کو بتا یا کہ 2010 کے سیلا ب کی وجہ سے کا لا م کو ملا نے والی اس سڑک اور پلو ں کو شدید نقصا ن پہنچا جسکی وجہ سے کا لا م، بحر ین اور گر د و نواح کے علا قو ں کے درمیا ن رابطے منقطع ہو چکے تھے جسکے بعد نیشنل ھا ئی وے اتھا رٹی نے چکد رہ تا کا لا م 134 کلو میٹر پر محیط طویل سڑک کا منصو بہ شروع کیا۔ اُنہو ں نے کہا کہ اس منصو بے کو 6 حصو ں میں تقسیم کیا گیا جسے 2019 تک مکمل کر دیا جا ئے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر