مون سون شیزن، جنوبی پنجاب میں بارشیں

مون سون شیزن، جنوبی پنجاب میں بارشیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان‘ ٹھٹھہ صادق آباد‘ بہاولپور‘ دھنوٹ (سپیشل رپورٹر‘ نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے جہاں موسم خوشوار ہوگیا اور مرجھائے چہرے کھل اٹھے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

وہیں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹھنڈے موسم کا لطف اٹھانے کیلئے پارکوں اور تفریحی مقامات کا بھی رخ کیا۔ اس حوالے سے ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ملتان کے بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا ، بارش نہ ہونے والے علاقوں میں حبس کا راج،شہری پسینے میں شرابور ہوکر رہ گئے ۔تفصیل کے مطابق ملتان کے بیشتر مضافاتی علاقوں میں مون سون کی کہیں ہلکی اور کہیں تیزبارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔جبکہ دن بھر بادل چھائے رہنے سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے تاہم جن علاقوں میں بارش نہ ہوئی ان علاقوں میں حبس کا راج رہا اور شہری پسینے میں شرابور رہے محکمہ موسمیات نے آج بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بعض مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹھٹھہ صادق آبا دنواح کے علاقوں میں تیز آندھی کے بعد موسلادھار بارش،موسلادھار بارش تیز ٹھنڈی ہوا سے موسم خوشگوار جبکہ گرمی کا زور ٹوٹ گیا،گلیوں بازروں میں پانی جمع،بارش سے فصلوں کو فائدہ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دیگر علاقوں کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد،جہانیاں،اڈاپل14،علی شیر واہن،خان پور ،پل132سمیت نواحی علاقوں میں تیز آندھی کیساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،ٹھنڈی ہوابارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،جبکہ بارش سے سڑکیں گلیاں بازار پانی سے بھر گئے۔ بہاولپورسے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق بہاولپورمیں ایک گھنٹے کی موسلادھار بارش نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا۔ بجلی کی بندش نے صورتحال دوآتشہ بنادی گرمی کازورٹوٹ گیا حبس بددستور موجودبہاولپورمیں گزشتہ دوپہراڑھائی بجے ہلکی بارش کاسلسلہ شروع ہواجودیکھتے ہی دیکھتے موسلادھار بارش میں تبدیل ہوگئی اورایک گھنٹہ تک متواتر موسلادھار بارش ہوتی رہی جس سے شہربھرکانظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا شہرکی تمام سٹرکیں گلیاں اورنشیبی علاقے ندی نالوں کی صورت اختیار کرگئے آمدروفت معطل ہوکررہ گئی گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں پانی میں پھنس گئی اسی دوران پورے شہر کی بجلی بندہوگئی تاہم رات گئے پورے شہر میں جزوی طورپربجلی بحال کی جاسکی بجلی کی بندش کے باعث پورے شہرکانظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا۔ بارش کے باعث گرمی کازورٹوٹ گیاتاہم حبس بددستور قائم ہے۔ دھنوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دھنوٹ میں ساون کی پہلی بارش ۔موسم خوشگوار،لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تین بجے تک گرمی اور حبس کی وجہ سے لوگ پریشانی کا شکار تھے کہ3بجے سہہ پہر آسمان پر کالی گھٹا چھا گئی اور رم جھم بادل برسنے لگے۔ گرمی سے مرجھائے ہوئے چہرے خوشگوار موسم کی وجہ سے کھل اٹھے۔یہ دھنوٹ میں ساون کہ پہلی بارش تھی۔
بارش