سی پیک منصوبہ مستقبل کی نوید ، رفیق رجوانہ

سی پیک منصوبہ مستقبل کی نوید ، رفیق رجوانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ ہمیں(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور معیشت کو مضبوط خطوط پر استوار کرنے کے لئے کام کرنا ہو گا ، سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل اور خوشحالی کی نوید ہے ، ملک سے دہشت گردی کے خامے کے لئے حکومت ، افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی اداروں نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ،سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر مان ہے ان کے خلاف بات کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل، لاہور میں ’’ اٹھارویں سی ای او سمٹ ایشیا 2018 ء ‘‘ اور’’ 100 بہترین سی ای اوز اینڈ کمپنیز ‘‘کی کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال ، اعجاز نثار بانی سی ای او کلب پاکستان ، اکرم المجید سہگل چیئر مین پاتھ فائنڈر گروپ اور عامر نیازی سی ای او ایچ آر ایس جی ریکروٹنگ کے علاوہ ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا چاہیے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی پالیسیاں بنانے کے لئے بڑی بڑی کمپنیوں کو تھنک ٹینک بنانا ہو گا ۔ ۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے ’’ اٹھارویں سی ای او سمٹ ایشیا 2018 ء ‘‘ اور’’ 100 بہترین سی ای اوز اینڈ کمپنیز ‘‘بُک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اُنہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سوینئرز بھی تقسیم کیے۔

رفیق رجوانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر